arabnewspak24.LAHORE,                                                               4/15/2020


Four members of Saleem Ahmed's family were killed by the Corona virus





سلیم احمد کے خاندان کے چار افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور محض چار دن میں ان میں سے ایک کی ہلاکت ہو گئی۔ وہ خود بھی گزشتہ ہفتے کورونا سے صحتیاب ہو کر گھر واپس پہنچی ہیں۔
 سلیم احمد  سمجھتی ہیں کہ یہ ان کی زندگی کا مشکل ترین وقت تھا۔ وہ بتاتی ہیں کہ ان کے تمام اہلخانہ کو مختلف قرنطینہ مراکز میں بھیج دیا گیا اور یوں دیکھتے ہی دیکھتے ان کا ہنستا بستا گھر ویران ہو گیا۔
’میری خالہ اور خالو انگلینڈ سے راولپنڈی آئے تھے اور میں نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر انھیں شاپنگ کرانے کی ذمہ داری لی تھی۔ یوں ہمارا زیادہ وقت اکٹھے گزرا۔ تین یا چار دن بعد خالہ کی طبیعت خراب ہوئی اور ہمیں بھی تھکاوٹ محسوس ہونے لگی۔ لیکن ہم نے یہ سوچ کر اسے نظر انداز کردیا کہ یہ معمول کی تھکاوٹ ہے۔‘
‘اس دوران خالہ کی طبیعت زیادہ خراب ہونے لگی، انھیں سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی جس کے بعد انھیں ملٹری ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا۔ اس دوران میرا بھائی اور خالو ان کا خیال رکھ رہے تھے۔ ایک دن بعد ڈاکٹرز نے بتایا کہ ان میں     کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔‘

Post a Comment

Previous Post Next Post